back to top

 دن کا آغاز نماز فجر، اذکاراور توکل علی الله سے

 گناھوں سے مسلسل معافی مانگتے رھیں، گناہ بھی معاف، رزق میں بھی اضافہ ان شاء الله

دعا نہ چھوڑیں، یہ کامیابی کی کنجی ھے

 یاد رکھیں زبان سے نکلے کلمات لکھے جارھے ھیں

سخت آندھیوں میں بھی امید کا دامن نہ چھوٹے

انگلیوں کی خوبصورتی انکے ذریعہ تسبیح کرنے میں ھے

 افکار اور غم کی کثرت میں کہیں لا اله الا الله

 روپے پیسے دے کر فقیروں اور مسکینوں کی دعا خرید لیں

خشوع اور اطمینان سے کیا گیا سجدہ زمین بھر سونے سے بھی بہتر ھے، اسکی قدر کریں

 زبان سے کوئی لفظ نکالتے ہوئے سوچیں اسکے اثرات کیا ہونگے، ایک لفظ بعض اوقات مہلک ہو جاتا ھے

مظلوم کی بدعا اور محروم کی آہ سے بچیں

 اخبار و رسائل بینی سے پہلے کچھ تلاوتِ قرآن کرلیں

آپ اپنی اصلاح کی فکر کریں آپکا گھرانہ بھی آپکے راستہ پر چلے گا

آپکا نفس برائی کی طرف بلاتا ھے، اسکو نیکی میں لگا کر مقابلہ کریں

 والدین کی قدر کیجئے انکو نعمت عظمی سمجھیں، رضائے الہی کا قریبی سبب ھے

 آپکے پرانے کپڑے غریبوں کے لیے نئے ہیں

 زندگی انتہائی مختصر ہے غصہ نہ کریں، کسی سے بغض نہ رکھیں، رشتہ داریوں اور تعلقات کو خراب نہ کریں

آپکو سب سے زیادہ طاقت والے اور سب سے بڑے مالدار کا ساتھ حاصل ہے (یعنی الله سبحانہ و تعالی کا) اسپر اعتماد کریں اور خوش رہیں

گناہوں سے اپنے لیے دعا کی قبولیت کا دروازہ بند نہ کریں

مصیبتوں، مشقتوں حتٰی کے ذمہ داریوں کے نبھانے میں نماز آپکی مددگار ہے، اسکا سہارہ لیں

 بدگمانی سے بچیں، دوسروں کو بھی راحت پہنچائیں اور خود بھی راحت میں رہیں

 تمام فکروں اور غموں کا سبب اپنے رب سے دوری ہے، اس دوری کو ختم کردیں

 نماز کا اھتمام کریں، قبر میں یہی ساتھ جائیگی

غیبت کریں نہ سنیں، کوئی کررھا ہو تو اسکو بھی روکیں

سورۃ الملک کی تلاوت نجات کا باعث ھے 

 خشوع سے خالی نماز، آنسو سے خالی آنکھیں محرومی ھے، اس محرومی سے نکلیں 

دوسروں کو تکلیف دینے سے بہت بچیں

 تمام تر محبت الله اور رسول الله کے لے اور مخلوق کے لیے اچھا اخلاق   جو آپکی غیبت کرے اسکو معاف کر دیں وہ تو خود اپنی نیکیاں آپکی نذر کر رھا ھے

نماز، تلاوت اور ذکر چہرے کا نور، دل کا چین اور مزید نیک اعمال کی توفیق کا ذریعہ ھے

 جو جہنم کی آگ یاد رکھے، گناہ سے بچنا اسکے لیے آسان ہو جائے گا

 جب رات ھمیشہ نہیں رھتی تو غم پریشانی کے بادل بھی چھٹ جائیں گےاور تنگی آسانی سے بدل جائیگی

بحث مباحثہ چھوڑیئے بڑے بڑے کام کرنے کو پڑے ھیں 

 نماز اطمینان سے ادا کریں باقی سارے کام اس سے بہت کم اہمیت کے ہیں

 قرآن تک ہر وقت رسائی رکھیں، ایک آیت کی تلاوت بھی دنیا ومافیہا سے بہتر ھے

 زندگی کی خوبصورتی ایمان کے بغیر نہیں

آخر مردہ یہ تمنا کیوں کریگا کہ وہ واپس آکر صدقہ کرے اس لیے کہ وہ صدقہ کا فائدہ دیکھ لیگا۔ صدقہ کریں، مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سائے میں ھوگا۔

بہت ممکن ہے پڑھنے والا لکھنے اور بھیجنے والے سے زیادہ عمل کرلے ان شاء الله جزاک الله خیرًا واحسن الجزا

اللہ کے قُرب کا نسخہ

حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ پیشہ کے اعتبار سے ہومیوپیتھک معالج تھے اور مطب (کلینک) کرتے تھے۔ علی گڑھ کے تعلیم...

Hadith: Delaying the debt

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

جمای اور چھینک

حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا، اللہ تعالی چھینک کو پسند...

اتنے کم وقت میں اتنی مزے کی چٹنی کیسے بنا لیتی ہو؟

*محبت ہو جائے تو صدقہ دینا شروع کر دیں،...

سوال: زنا کیا ہے؟

جواب: اگر مرد ایک ایسی عورت سے صحبت /...

۔قپتدی ‏کی ‏غلطی ‏اور ‏سجدہ ‏سہو

اگر مقتدی نے لا علمی یا عمدا، کوئی واجب...

دعا کا تصور

    دعا کا تصور عام لوگوں کے ذہن میں تقریبا...

آؤ میں تمہیں سمجھاؤں کہ آسانیاں بانٹنا کسے کہتے ہیں

آج وہ اپنی تمام مصروفیات کو پس پشت ڈال...

​وہ روزانہ آتی تھی میرے کلینک پہ

بھوک ​​ وہ روزانہ  آتی تھی میرے کلینک پہ سب سے آخری...

متعلقہ مضامین

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...

وہ رستے میں گر پڑا اور اسکے کپڑے خراب ہوگئے

ایک آدمی فجر کی نماز کیلئے بیدار ہوا، تیار ہوکر مسجد کی جانب روانہ ہوا مگر تھوڑی ہی دور جاکر وہ رستے میں گر...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...

ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی

 ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی۔۔ گھر میں ایک عورت نے موبائل کو رسیو کیا تو آگے...

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ...