back to top

ماسٹر صاحب ﺑﯿﻨﮏ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ

ماسٹر صاحب اﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﻣﺸﯿﻦ ﭘﺮ کچھ ﭘﯿﺴﮯ ﻧﮑﻠﻮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻣﺸﯿﻦ ﮨﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﮯ۔

ﭼﯿﮏ ﺑﮏ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ،

ﺑﯿﻨﮏ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮔﺌﮯ،

ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﭼﯿﮏ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﮐﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﺎ۔

ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺟﻨﺎﺏ ﻋﺎﻟﯽ! ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﻧﯿﺎ اصول ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﭼﯿﮏ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮐﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﭼﺎﺭﺟﺰ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺩﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎﭨﯿﮟ ﮔﮯ۔

ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﺳﮯ ﭼﯿﮏ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺎ،

ﺍﻭﺭ چھ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﺎ ﭼﯿﮏ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﮐﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺩﯾﺪﯾﺎ اور ساتھ ہی پانچ ہزار روپے کی ایک ڈیپازٹ سلپ بنا کر ہاتھ میں رکھ لی۔

ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ چھ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺶ ماسٹرﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺗﮭﻤﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺎ،

ماسٹرﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ، ﺑﺎﻗﯽ ﮐﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﻭﺍﭘﺲ ڈیپازٹ سلپ کے ساتھ ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﮐﻮ ﻟﻮﭨﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﯾﮧ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺍُﻥ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﮈﯾﭙﺎزﭦ ﮐﺮ ﻟﮯ۔

ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﺧﺸﻤﮕﯿﻦ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﮔﮭﻮﺭﺍ ﺗﻮ ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ: ﭘُﺘﺮ، ﺟﺲ ﻧﮯ یہ ﻧﯿﺎ ﺭﻭﻝ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻧﺎﮞ، ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ کہہ دینا اور کہنا کہ جس سکول میں آپ کو کَچی جماعت میں داخل کرایا گیا تھا، اسی جیسے ایک سکول کا ٹیچر آیا تھا اور کہہ گیا ہے کہ دماغ تعمیری کاموں میں کھپایا کرو نہ کہ اپنے آجِر کی خوشنودی کیلئے!

استاد، استاد ہی ہوتا ہے۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

‏مـوت کا وقت و مقام مقــرر ہے

میرے ایک دوست کو ان کے والد مرحوم کے...

نماز میں صف کیسے بنائیں

   صفوں میں ترتیب   . اگر امام کے ساتھ ایک...

The One Who Looks After An Orphan

Sahih al-Bukhari 5304 (Book 68, Hadith 53) #5082 - Caring...

Oh Allah – I Believe

Oh ALLAH, I have no money, but I have...

صوفی وہ ہے جو

  روحانیت یا تصوف روحِ انسانی سے واصل ہونے کا...

پھر آپ کبھی پریشان اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، شعبہ طب نفسیات...

Hadith: About Prophet’s (PBUH) Cup – Great Simplicity

Sahih Al Bukhari - Book of One-fifth Of Booty...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے