Home مزاح مرزا صاحب کا پاجامہ

مرزا صاحب کا پاجامہ

0
5

مرزا صاحب کا پاجامہ درزی نے زرا لمبا کر لیا۔ مرزا صاحب شرعی یعنی ٹخنوں کے اوپر پاجامہ پہنتے تھے۔ بیگم سے کہا جمعہ سے پہلے زرا پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیگم روزمره کی مصروفیت میں بھول گئی۔ دوسرے دن بیٹی سے کہا کے پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیٹی بھی ٹال گئی۔ تیسرے دن مرزا صاحب نے بہو کو بولا کے پاجامہ چار انچ کم کر دینا مسروفیت کی وجہ سے اس کے ذہن سے بھی نکل گیا۔

 

حتی کہ جمعہ کا دن آن پہنچا تو اچانک بیگم کو خیال آیا کے آج جمعہ ہے اور مرزا صاحب نیا پاجامہ پہن کر جمعہ ادا کرنے جایئں گے۔ انہوں نے آپنے کمرے میں لے جا کر جلدی جلدی چار انچ کاٹ کے بابر کر کے رکھ دیا۔ کچھ دیر بعد بیٹی کو خیال آیا اس نے بھی چار انچ کاٹ کے سلائی کر کے واپس رکھ دیا۔ پھر تھوڑی دیر بعد بہو نے بھی یہی عمل دہرایا۔

یہاں تک کے جمعہ کا ٹائم ہو گیا۔ مرزا صاحب نے غسل کر کے پاجامہ پہنا تو وہ کچھا بن چکا تھا!!

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here