آج کل ہر محفل میں مہنگائ کا زکر ہے اور
کیوں نہ ہو واقعی مہنگائ ہو گی ہے – خاص و عام ہر کو ئ پریشان ہے – اتفاق
سے کل ایک مولانا صاحب کے بیان کا کلپ نظر سے گزرا اور ان اس جملے نے دل و
دماغ پر بڑا اثر ڈالا – 

(مولانا نے
کہا- مانا مہنگائ ہوگی ہے تو نعوذباللہ کیا اللہ پاک کے خزانے ختم ہوگۓ ہیں
– تواپنی دعاوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتاۓ ہوۓ اعمال کی
مقدارکیوں نہیں بڑھتا)

 بڑی ذبردست
بات کی – سوچو کیا ہم سب نے اپنی مالی پریشانی یا کسی بھی پریشانی میں نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے بتاۓ ہوۓ اعمال اور اپنی دعاؤں کی مقدار میں اضافہ
کیا ؟

 اس
کو اس طرح سمجھو اگر کسی کو ہلکی حرارت ہوجاۓ تو وہ Paracetamol کی گولی
کھاتا ہے – مگر اسی شخص کو اگر ٹائفائڈ ہو جاۓ تو پھر وہ Antibiotics لیتا
ہے اور اس کو کھانے کا ناغہ نہیں کرتا کیوں کے اس کو معلوم ہے ناغہ کرنے سے
اس Antibiotics کا اثر ختم ہو جاتا ہے – میں اس کو یوں سمجھتا ہوں کہ ہمیں
اعمال کی Antibiotics چاہیے پابندی کے ساتھ-وہ اعمال Antibiotics جو ہمارے
پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بتا کر گۓ ، ان
میں سے کچھ کا یہاں زکر کررہاہوں ،اگر ہو سکے تو پابندی کریں مستقل مذاجی
کے ساتھ اور اعمال کرنا نہ چھوڑیں انشا اللہ ان اعمال کی برکت آپ کی
ذندگی میں نظر آۓ گی –

 ۱- نماز کی لازمی پابندی کریں ہر حال میں –

۲-
فجر کی نماز کے بعد سو (۱۰۰)دفعہ *سبحان اللہ العظیم وبحمدہ سبحان اللہ
العظیم استغفراللّٰہ *پڑھیں (دنیا زلیل ہو کر تمہارے سامنے آۓ گی- حدیث )-

۳- دن کے شروع میں یسین پڑھیں کر دعا کریں ( اللہ پاک آ پ کے سارے دن کے کام بنا دیں گے- حدیث) –

۴- گھر میں داخل ہوں تو سب پہلے سلام کریں ، ایک بار سورہ اخلاص اور ایک بار درود شریف پڑھیں (حدیث)-

۵-سورہ واقعہ پڑھیں روزانہ گھر میں کبھی فاقعہ نہیں ہوگا (حدیث)-

۶- ہر وقت وضو میں رہیں (اللہ پاک رزق بڑھا دے گا – حدیث)

۷- لازمی مسنون دعاوں کی پابندی کریں اگر یاد نہیں ہے تو یاد کریں – جیسے سونے کی، جاگنے کی، کھانے کی وغیرہ –

۸-
اللہ پاک سے چلتے پھرتے باتیں کریں -اللہ پاک کو اپنی پریشانیاں بتائیں
(وہ سب جانتا ہے پر اللہ پاک کو پسند ہے جب بندہ اللہ پاک سے بولتا ہے
مانگتا ہے ) اور بولیں اللہ پاک آپ کے علاوہ کوئ میری پریشانیاں حل نہیں
کرسکتا میری مدد کریں مجھے اکیلا نہ چھوڑیں –  

آپ یقین کریں اوپر دیے ہوۓ اعمال کی پابندی آپ کی زندگی میں ان اعمال کی برکت لاۓ گی انشاء اللہ –

 اور اگر آپ چاہتے ہیں کے ان اعمال کی برکت آپ کے پیاروں کی ذندگی میں آۓ تو ان کو بھی ان اعمال کا پابند بنانے کی کوشش کریں –

اللہ پاک ہم سب کی ہر طرح کی پریشانی کو دور فرماۓ آمین –

 پڑھنے کا شکریہ

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *