back to top

 

ایک دن ایک خاتون ایک پروفیسر صاحب سے
ملنے گئیں۔

کہنے لگیں سر۔۔ میرا بیٹا ہماری بات
نہیں سنتا۔۔ وہ اپنے سسرالیوں کو بہت عزت دیتا ہے۔۔ اپنے ساس سسر اور بیوی کی بات
بہت مانتا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے انہوں نے جادو ٹونے کرکے اسے بس میں کر رکھا ہو۔

پروفیسر صاحب بہت شفیق انسان تھے لیکن
کبھی کبھی جلالی مزاج میں آجاتے۔۔ بی بی کی بات سن کر پروفیسر صاحب ایک دم بولے

بی بی!

تمہارے بیٹے کے کمرے میں جو بیڈ ہے وہ
کس کا ہے؟

عورت: جی وہ اس کی بیوی جہیز میں لائی
تھی۔

اور جو اس پر بستر ہے وہ ؟؟؟

جی وہ بھی جہیز میں لائی تھی۔

اور جو صوفہ اس کے کمرے میں رکھا ہے
وہ ؟؟؟

جی وہ بھی بہو جہیز میں لائی تھی۔۔

اور جو سیف الماری ہے ؟

جی وہ بھی اس کی بیوی کی ہے۔۔

اور جس برتن میں وہ کھانا کھاتا ہے
پانی پیتا ہے وہ ؟؟؟

جی وہ بھی اس کی بیوی کا ہے ۔۔۔

اور جس ڈریسنگ کے سامنے کھڑے ہوکر وہ
کنگھی کرتا ہے اس کنگھی، برش سے لے کر اس آئنے تک سب آپ کی بہو کا ہی ہوگا ۔

عورت کے چہرے پر اب کچھ شرمندگی کے
آثار نمودار ہوئے ۔۔ جی وہ بھی میری بہو جہیز میں لائی تھی۔۔

تو بی بی 

جب آپ کا بیٹا سوتا اپنے سسر کے دئیے
ہوئے بستر پر ہے، وہ بیٹھتا اپنے سسر کے دیے ہوئے صوفے پر ہے، اسی کے دیے ہوئے
برتنوں میں کھاتا ہے اسی کی دیے ہوئے گلاس میں پانی پیتا ہے بال بنانے کے لیے اسی
کا دیا ہوا برش استعمال کرتا ہے۔۔۔

تو بی بی 

بیٹا تو آپ کا نمک حلالی کر رہا ہے۔
آپ نے اسے درحقیقت ان چیزوں کے بدلے گروی رکھ چھوڑا ہے۔ بلکہ بیچ ہی رکھا ہے بی بی
آپ نے اسے۔

جب وہ کنگھی سے لے کر گلاس تک کسی کا
دیا ہوا استعمال کر رہا ہے بیٹھنے کے لیے صوفہ، بیڈ، بستر، کمبل، چادر سب دوسرے کا
دیا ہوا استعمال کر رہا ہے تو خود داری تو اس کی اسی دن مار دی تم لوگوں نے جب یہ
سب ٹرک بھر کر گھر لائے تھے۔۔۔۔

بی بی جادو تو تم نے خود کروایا اس پر
اب جب وہ نمک حلالی کر رہا ہے تو آپ اعتراض کر رہی ہیں۔

اگر بیٹا پیدا کرلیا، شادی کے لیے
لڑکی بھی ڈھونڈ لی تو سامان بھی خود بناتے کم از کم اس کی خودی تو زندہ رہتی۔ 

غیر کے سامان پر عیاشی کرنے والے سے
آپ کونسی وفاداری اور غیرت کی امید لگائے بیٹھی ہیں۔

پروفیسر صاحب کے الفاظ تھے یا پگھلا
ہوا سیسہ۔۔

ایسے لگ رہا تھا کہ وہ معاشرے کے ہر
جہیز خور انسان کے منہ پر طمانچہ رسید کر رہے ہوں۔

مجھے زندگی میں پہلی بار اس دن محسوس
ہوا کہ عملی طور پر “جہیز ایک لعنت” کا مطلب کیا ہوتا ہے۔

آپ بھی عہد کیجئیے کہ اپنی آئندہ
نسلوں کو

“جہیز” کے بدلے گروی نہیں
رکھیں گے

 اگر رب کریم نے بیٹے جیسی نعمت
سے نوازا ہے تو اشیائے ضرورت کے لیے اسے گروی مت رکھئیے۔۔۔ اس کی خود داری کا سودا
ایک ٹرک سامان کے ساتھ مت کیجئے۔

 

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں!

 

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

Hadith: Looking at Sky During Prayer?

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu Prayer - 22nd Jumada al-Thani 1433...

Hadith: The Greatest Sins

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چند نصیحتیں خوشحال زندگی کی ضمانت

​  دن کا آغاز نماز فجر، اذکاراور توکل علی الله...

Hadith: Keeping a Dog In House

Sahih Al Bukhari - Book of Agriculture Volumn 003, Book...

Hadith: Sitting Before Standing In Odd Rakat

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn...

توبہ کرنے کا طریقہ

فقیہ رحمت اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ گناہ دو...

شراب، جوا اور قسمت کے آزمائی

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ...

متعلقہ مضامین

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

سچی کہانی – بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ

* بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ (سچی کہانی) *یہ تحریر اب لکھ رہا ہوں ، کیونکہ شاید اس کی اب سب...

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

سبزی منڈی اور سوٹ

ننھی دکان میں نے دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کو آہستہ سے مارتی اور بچے کے ساتھ خود بھی رونے لگتی۔ میں نے آگے ہو...