و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سر سے دوپٹہ ہٹ جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، اور نہ ہی اس حالت میں نا محرم کے دیکھ لینے سے وضو ٹوٹتا ہے، لیکن حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ عورت پر کسی نا محرم کی نظر نہ پڑے۔
وضو کو توڑنے والی چیزیں مندرجہ ذیل ہیں:
* آگے یا پیچھے کی شرم گاہ سے کسی چیز کا نکلنا
* بدن کے کسی بھی حصے سے نجاست کا نکل کر بہہ جانا
* منہ بھر کر قے ہو جانا
*ٹیک لگا کر سو جانا
* بے ہوش یا پاگل ہو جانا
* رکوع و سجدے والی نماز میں قہقہہ مارنا
* شرم گاہوں کا بغیر حائل آپس میں ملنا۔
فقط واللہ اعلم