*اردو زبان کا حُسن…*
”آج گھر میں کھانا پکا ہے” –
اس فقرے کے مختلف الفاظ پر زور دینے
سے فقرے کے مطالب بدل جاتے ہیں – جیسے :
1 – اگر بولنے میں لفظ ”آج” پر زور
دیں کہ ”آج” گھر میں کھانا پکا ہے …تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بہت دن سے گھر
میں کھانا نہیں بن رہا تھا ، آج بنا ہے
-2 – اگر لفظ ”گھر” پر زور دیں کہ
آج ”گھر” میں کھانا پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگا کہ پہلے کہیں اور کھانا بنتا
تھا ، آج گھر میں بنا ہے
-3 – اگر لفظ ”کھانا” پر زور دیں ..
کہ آج گھر میں ”کھانا” پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگاکہ پہلے گھر میں کچھ اور
بنتا تھا آج کھانا بنا ہے
-4 – اگر لفظ ”پکا” پر زور دیں کہ
آج گھر میں کھانا ”پکا” ہے .. تو مطلب ہوگا کہ پہلے کھانا کچّا رہ جاتا تھا ، آج
پکا ہے-
لیکن ان الفاظ پر زور دینے کے بعد آپ
کی خیر نہیں، خاص طور پر اپنی خاتون خانہ کے سامنے،
اس لیے اردو ادب چھوڑیے چُپ چَاپ
کھانا کھائیے..