گر آپ جواب نہیں دے سکتے تو پرواہ نہیں

 

 

پینسل یا کاغذ اٹھانے کی زحمت گوارا نہ کریں بس پڑھ لیں اگر آپ جواب نہیں دے سکتے تو پرواہ نہیں، پڑھنا جاری رکھیں

1- دنیا کے دس امیر ترین لوگوں کے نام بتائیں

2- گزشتہ پانچ فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے ملکوں کے نام بتائیں

3- امریکہ کا مقابلہ جیتنے گزشتہ پانچ افراد کے نام بتائیں

4- ان دس افراد کے نام بتائیں جنھوں نے طب میں نوبل اعزاز حاصل کیا ہے

5- آسکر ایوارڈ جیتنے والے آخری پانچ اداکاروں کے نام بتائیں

آپ کس حد تک کامیاب رہے؟

بات یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی کل کی شہ سرخیاں یاد نہیں رکھ سکتا ۔ حالانکہ یہ دوسرے درجے کے کامیابی حاصل کرنے والے افراد نہیں ہیں، یہ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین ہیں، لیکن تالیوں کی گونج ماند پڑ جاتی ہے اعزازات پر زنگ یا میل کی تہہ چڑھ جاتی ہے کارنامے فراموش کر دیے جاتے ہیں خطابات اور اعزازات ان کے مالکوں کے ساتھ دفنا دیے جاتے ہیں

اب ذیل میں ایک اور سوال نامہ دیا جا رہا ہے دیکھتے ہیں کہ آپ اسے کس طرح حل کرتے ہیں

1- ایسے تین اساتذہ کے نام بتائیں جنھوں نے اسکول کے سفر میں آپ کی مدد کی تھی

2- ایسے تین دوستوں کے نام بتائیں جنھوں نے مشکل وقت میں آپ کی مدد کی تھی

3- ایسے پانچ افراد کے نام بتائیں جنھوں نے آپ کو ایسی بات کا درس دیا جو آپ کے لیے واقعی اہم تھا

4- چند ایسے لوگوں کے بارے میں سوچیں جنھوں نے آپ کو یہ احساس دلایا کہ آپ خاص ہیں، اور آپ کی حوصلہ افزائی کی

5- پانچ ایسے افراد کے نام بتائیں جن کے ساتھ وقت گزارنے میں آپ کو بے حد لطف آیا

یہ سوال زیادہ آسان تھے نا؟

جو لوگ آپ کی زندگی میں تبدیلی لاتے ہیں وہ لوگ، وہ نہیں ہوتے جن کے پاس سب سے زیادہ اسناد ہوں، سب سے زیادہ دولت ہو، یا سب سے زیادہ اعزاز ہوں

وہ لوگ وہ ہوتے ہیں جو آپ کا خیال رکھتے ہوں۔

لوگعں کے لئے نافع بنیں۔ لوگوں کی مدد کرنا سیکھیں اور اللہ کے بہترین لوگوں میں شمار ہوں۔

منقول

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *