آپ نے شائد مجھے کسی یونیورسٹی یا کالج میں اپنے کالج بیگ کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا ہو، اپنی کلاسز اٹینڈ کرتے ہوئے، گراؤنڈ میں کہیں اپنی کتاب پڑھتے ہوئے، سیاہ رنگ کے چشمے لگائے پھرتے ہوئے۔ آپ ‘میری پہچان’ سے واقف نہیں تھے۔ جی میں اس ملک کی نگہبان آنکھوں میں سے ایک تھا۔
میں آئی ایس آئی تھا۔ چند ہی دن پہلے 14 اگست کو مجھے تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ یہ میرے اور میرے خاندان کے لئے ایک فخر کا موقع تھا کہ میری مادر وطن نے مجھ پر ایک اعزاز نچھاور کیا۔ یہ الگ بات کہ آپ کو شائد کبھی پتا نا چل سکے کہ کیوں ملا۔ ابھی بھی اگر میں شہید نا ہو جاتا تو شائد آپ کو کبھی پتا بھی نا چلتا کہ اس نام کا کوئی سپاہی وجود بھی رکھتا تھا۔
گذشتہ رات رینجرز کی مدد کے ساتھ ہم نے کراچی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے دوران میں اور دو رینجرز جوان شہید ہو گئے۔ پتا نہیں ان کا نام بھی آپ کو پتا چلے گا یا نہیں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر۔ مگر مرنے سے پہلے ہم نے اپنا کام پورا کر دیا۔ مجھ سے ملیے، میں ہوں سجاد کامران۔
اسسٹنٹ ڈائرکٹر آئی ایس آئی۔ بدقسمتی سے ہماری ملاقات زندگی میں نا ہو پائی، ہو بھی نہیں سکتی تھی۔ ہم وہ ملاقاتی ہیں جو مرنے کے بعد ملنے آتے ہیں۔ ہمیں تو نام بھی مرنے کے بعد ملتا ہے۔ ورنہ ہر مشن میں ہمارے اتنے نام بدلتے ہیں کہ کبھی کبھی تو ہم خود اپنا نام بھول جاتے ہیں۔
اگلی بار جب آپ کو کوئی انجان نوجوان کسی یونیورسٹی، کالج، سڑک یا ہوٹل پر چلتا ہوا نظر آئے تو مجھے یاد کر کے فاتحہ پڑھ دیجئے گا۔ اللہ کی خوشی، اس ملک کی سربلندی اور آپ کے پیار کے سوا مجھے کچھ نہیں چاہئے۔ جب آپ سو رہے ہوتے ہیں تو ہم جاگ رہے ہوتے ہیں تا کہ آپ سکون کی نیند سو سکیں۔ میرے بچے، میری بیوی اور میرے والدین کو میں نے اللہ کے آسرے پر چھوڑا۔ پاکستان زندہ باد