back to top

بڑے غصے سے میں گھر سے چلا آیا ..

 اتنا غصہ تھا غلطی سے پاپا کے جوتے پہن کے نکل گیا

میں آج بس گھر چھوڑ دوں گا، اور تبھی لوٹوگا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا …

جب موٹر سائیکل نہیں دلوا سکتے تھے، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں …..

آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا …. جسے کسی کو ہاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے …

مجھے پتہ ہے اس پرس میں ضرور پیسوں کے حساب کی ڈائری ہوگی ….

پتہ تو چلے کتنا مال چھپا رکھاہے …..

ماں سے بھی …

اسے ہاتھ نہیں لگانے دیتے کسی کو ..

جیسے ہی میں عام راستے سے سڑک پر آیا، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چبھ رہا ہے ….

میں نے جوتا نکال کر دیکھا …..

میری ایڑی سے تھوڑا سا خون رس آیا تھا …

جوتے کی کوئی کیل نکلی ہوئی تھی، درد تو ہوا پر غصہ بہت تھا ..

اور مجھے جانا ہی تھا گھر چھوڑ کر …

جیسے ہی کچھ دور چلا ….

مجھے پاوں میں گیلا سا محسوس ہوا، سڑک پر پانی پھیلا ہوا تھا ….

پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کے تلوےپھٹے ہوئے تھے …..

جیسے تیسے لنگڑا لنگڑاكر بس سٹاپ پہنچا تو پتہ چلا بس ایک گھنٹہ لیٹ ہے۔۔۔

میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جائے ….

پرس کھولا، ایک پرچی دکھائی دی، لکھا تھا ..

لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے

پر لیپ ٹاپ تو گھر میں صرف میرے پاس ہے؟

دوسری ایک چٹ مڑی تڑی دیکھی، اس میں ان کے آفس کی کسی شوق ڈے کا لکھا تھا

انہوں نے شوق لکھا “اچھا جوتے پہننا” ……

اوہ …. اچھے جوتے پہننا ؟؟؟

پر انکے جوتے تو ……….. !!!!

ماں گزشتہ چار ماہ سے ہر پہلی کو کہتی کہ نئے جوتے لے لیجئے …

اور وہ ہر بار کہتے “ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل چاینگے ..”

میری سمجھ میں آب آیا کہ کیسے چل جایئینگے

…… تیسری پرچی ……….

پرانا سکوٹر دیجئے ایکسچینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں …

پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا …..

پاپا کا سکوٹر ………….

اوه خدایا

میں گھر کی طرف بگٹٹ بھاگا ……..

اب پاوں میں وہ کیل نہیں چبھ رہی تھی ….

گھر پہنچا …..

نہ پاپا تھے نہ سکوٹر …………..

اوه نو

میں سمجھ گیا کہاں گئے ….

میں بھاگا …..

اور

ایجنسی پر پہنچا ……

پاپا وہیں تھے ……………

میں نے ان کو گلے سے لگا لیا، اور آنسووں سے ان کا کندھا بھیگ گیا ..

….. نہیں … پاپا نہیں …….. مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل …

بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے ..

وہ بھی آپ کے طریقے سے “ماں” ایک ایسی بینک ہے جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں …

اور

“پاپا” ایک ایسا  کارڈ ہے جو بیلنس نہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خواب پورے کرنے کی کوشش کرتا ہے.

The Room

Author: Unknown In that place between wakefulness and dreams, I found myself in a room. There were no distinguishing...

Islamic Wisdom: Do I really know what is Halal and what is Haram?

I have observed that the concept of Halal and Haram in these days has been limited to eating & drinking habits only . If...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: men n women

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn 007,...

What is Istikhara – How to do

This "prayer for guidance" is often used...

غالباً1995ء کی بات ہے

آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آگئے!  غالباً1995ء کی بات ہے۔...

Story: A Thousand Camels

In the times of Umar (Radiallahu Anhu) there was...

عورت کی عزت کیسے کی جاۓ

ایک ساتھی انباکس میں آۓ اور کہنے لگے  بھائ...

The Ripple Effect of Our Actions: How Every Act Counts

  The Ripple Effect of Our Actions: How Every Act...

Hadith: Repentance

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volume 008, Book...

Hadith: dont consider sins as small sins

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

متعلقہ مضامین

چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر

بھائی۔ ۔ ۔ وہ چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر ہے؟ انہوں نے آتے ہی دکاندار سے سوال کیا تھا، جو اسوقت ہمارے لئے کالی مرچ تول...

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

سبزی منڈی اور سوٹ

ننھی دکان میں نے دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کو آہستہ سے مارتی اور بچے کے ساتھ خود بھی رونے لگتی۔ میں نے آگے ہو...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

ایک شخص کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا ۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ...

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...