صاحب مالش کرنے والے سے مالش
کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:

” کیا حال ہے صاحب… آپ
نظر نہیں آتے آج کل؟ “

صاحب نے اس کی بات سنی ان سنی کر
دی. وہ بندہ کہنے لگا:

” صاحب… میں آپ کی سائیکل
لے کے جا رہا ہوں”

‏وہ سائیکل مالشی کی تھی. کافی دیر ہو
گئی تو مالشی کہنے لگا:

” صاحب… آپ کا دوست آیا
نہیں ابھی تک واپس میری سائیکل لے کر؟ “

صاحب بولے :

” وہ میرا دوست نہیں تھا”

مالشی بولا:

” مگر وہ تو آپ سے باتیں کر رہا
تھا”

صاحب بولے:

‏” میں تو اس کو جانتا ہی نہیں
ہوں.

میں تو سمجھا تھا کہ وہ تمہارا دوست
ہے”

مالشی بولا:

” صاحب… میں غریب آدمی
ہوں. میں تو لٹ گیا”

حاحب بولے:

” اچھا تو رو مت. میں تجھے نئی
سائیکل لے دیتا ہوں. تم سائیکل والی دوکان پر جا کے پسند کر لو

‏مالشی نے ایک سائیکل پسند کی

اور چکر لگا کے دیکھا. واپسی پر آکر
کہنے لگا کہ صاب یہ سائیکل زرا ٹیڑھی چل رہی ہے

حاجی نے کہا:

“جا یار نئی سائیکل ہے. یہ ٹھیک
ہے. دکھاو میں چیک کرتا ہوں”

حاجی صاحب سائیکل پر چکر لگانے گئے
اور واپس آئے ہی نہیں.

‏مالشی کو اس سائیکل کے پیسے بھی دینے
پڑ گئے

 

 

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *