back to top

 

کویتی کالم نگار عبداللہ الجاراللہ اس
دارفانی سے رحلت کر چکے، ان کا ایک مضمون جو بہت سبق آموز ہے اس کا ترجمہ پیش خدمت
ہے۔

 

“میں اپنی موت پر بالکل پریشان
نہی ہوں گا، اور نہ مجھے اپنی میت کے بارے میں کوئی فکر ہو گی اسلئے کہ میرے
مسلمان بھائی یہ ضروری کاروائی کریں گے۔

میرے کپڑے مجھ سے اتار لئےجائیں گے،
مجھے غسل دیا جائیگا، کفن پہنایا جائیگا اور مجھے میرے گھر سے نکال کر نئےگھر
(قبر) کی طرف لےجایا جائیگا۔

بہت سے لوگ میرا جنازہ پڑھنے کے لئے
آینگے، بلکہ بہت سارے دوست احباب اپنا کام کاج چھوڑ کر مجھے دفنانے کے لئے آینگے۔
لیکن ان میں سے بہت سارے ایسے ہونگے جو میری نصیحت پر غور نہیں کرینگے بلکہ کبھی
بھی نہیں کرینگے۔

میری چیزیں مجھ سے لے لی جائینگی
،میری چابیاں، کتابیں، بریف کیس ،بٹوہ ،جوتے اور لباس سب کچھ مجھ سے الگ کر دیئے
جائیں گے۔ اگر میرے وارث راضی ہو گئے تو ان چیزوں کو صدقہ کر کے مجھے بھیج دینگے
تاکہ مجھے فائدہ دیں۔

یہ بات اچھی طرح نوٹ کریں کہ دنیا مجھ
پر بالکل غمزدہ نہ ہو گی، دنیا کا نظام چلتا رہے گا اور اقتصادی سرگرمیاں رواں
دواں رہیں گی ۔

میری نوکری پر دوسرا آدمی مقرر ہو
جائیگا، میرا مال میرےجائز وارثوں کو منتقل ہو جائیگا جبکہ مجھ سے اس کے بارے میں
پوچھا جائیگا چاہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ حتی کہ کھجور کا ایک چھلکا ہی کیوں نہ ہو۔

میری موت کے ساتھ جو چیز سب سے پہلے
مجھ سے چھین لی جائیگی وہ میرا نام ہو گا اسلئے جب میری سانس نکل جائیگی تو لوگ
کہیں گے لاش کہاں ہے؟

یہاں میرانام نہی لیاجائیگا۔ اور جب
نماز جنازہ کا وقت ہوگا تو لوگ کہیں گے جنازہ کہاں ہے؟

یہاں بھی میرا نام نہی لیا جائیگا اور
جب مجھے قبر میں اتارنے کا وقت آ جائیگا تو لوگ کہیں گے میت کہاں ہے؟

یہاں پھر میرا نام نہیں لیا جائیگا۔

اسلئے مجھے دھوکے میں نہیں رہنا
چاہیئے اپنے نام، نسب، قبیلہ، منصب اور شہرت سے۔

تو کتنی حقیر ہے یہ دنیا، اور کتنی
عظیم ہے وہ دنیا، جہاں ہم جا رہے ہیں۔

تو اے زندہ انسانوں ! تمہارے غمخوار
تین طرح کے لوگ ہیں :-

1۔وہ لوگ جو آپ کو واجبی سے جانتے ہیں
وہ کہیں گے “مسکین”

2۔تمہارے دوست جو چند ساعات یا چند
ایام غمزدہ ہوں گے اور پھر اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹینگے اور آپس میں ہنسی
مذاق کرینگے۔

3۔سب سے زیادہ غم تمہارے گھر میں
ہوگا، تمہارے گھر کے لوگ غمزدہ رہینگے ہفتہ، دو ہفتے، مہینہ یا زیادہ سے زیادہ ایک
سال، اور پھر اس کے بعد آپ کو یاداشتوں کے ریکارڈ روم میں محفوظ کریں گے۔

لوگوں کے درمیان تمہارا قصہ مکمل ہو
گیا اور اب حقیقی قصہ شروع ہو گیا اور وہ یہ کہ تمہارا جمال، مال، اولاد، عالیشان
گھر اور بیویاں تم سے الگ ہو گئیں اور اب تمہارے پاس صرف تمہارا اعمال رہ گئے اور
یہاں سے حقیقی زندگی شروع ہو گئی۔

سوال یہ ہے کہ تم نے قبر اور آخرت کے
لئے کیا تیاری کی ہے؟اسلئے پورے شوق کے ساتھ ان امور کا اہتمام کیجئے:-

فرائض کااہتمام

نوافل کی کثرت

خفیہ صدقے کی ادائیگی

نیک اعمال

رات کے پچھلے پہر اللّه کے سامنے کھڑے
ہو کر عاجزی کرنا، تا کہ تم نجات پا سکو۔

اگرتم نےاپنی زندگی میں ان امور کے
بارے میں لوگوں کو یاد دہانی کرا دی تو تم کو اس کابدلہ قیامت کے دن میزان حسنات
میں بھاری ملے گا۔

مرنے کے بعد انسان تمنا کرے گا کہ کاش
میری زندگی کچھ اور لمبی ہوتی تو میں اللہ کی راہ میں صدقہ کرتا۔ یہ اسلئے کہ اس
نے قیامت کے دن صدقے کا عظیم اجر و ثواب دیکھا، تو اے لوگو! زیادہ سے زیادہ صدقہ
کرو۔ اور سب سے بہتر صدقہ اس وقت یہ ہے کہ تھوڑا سا وقت نکال کر اس مضمون کو آگے
بھیج دو اسلئے کہ پاکیزہ بات بھی صدقہ ہے۔”

اللہ تعالی ہمیں اپنی زندگیوں کو با
مقصد کاموں میں لگانے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔آمین

 

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

Allah Name: Al Ghafoor

Meaning : The All-Forgiving. In Quran : “… surely Allah forgives the faults all of them; surely He is the Forgiving, the Merciful“ (Quran, 39:53). Description : ...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

سورة الکہف میں مذکوراصحاب کہف کاکتا

قرآنی اعجاز:عربی سے ترجمہ: سورة الکہف میں مذکوراصحاب کہف کاکتا...

Hadith: 7 great sins to avoid

Sahih Al Bukhari - Book of Wills And Testaments...

اپنے پاس بیٹھا کریں

"اپنے پاس بیٹھا کریں" 1۔ گوگل پہ جا کر ابن...

Hadith: Rights of the way

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Hadith: Islam does not recommend begging at all

Narrated Az-Zubair bin Al 'Awwam (Radi-Allahu 'anhu): ...

متعلقہ مضامین

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

سچی کہانی – بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ

* بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ (سچی کہانی) *یہ تحریر اب لکھ رہا ہوں ، کیونکہ شاید اس کی اب سب...

کچھ دوستوں کا احوال سناتا ہوں

‫پچھلے سال فروری میں مجھے ایک دوست کی دعوت پر سرگودھا جانے کا اتفاق ہوا۔ دعوت بھی خاص الخاص مالٹوں کی تھی۔ جو لوگ...

بلی ، طوطا اور ﭨﺎﺋﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﮟ

 ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻃﻮﻃﺎ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ ﻃﻮﻃﮯ ﭘﺮ ﺟﮭﭙﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﻃﺎ ﺍﭨﮭﺎ...

کہانی- طوطے کی موت

ایک بزرگ نوجوانوں کو جمع  کرتے اور انہیں ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کی دعوت دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے ایک مسجد کو اپنا...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...