back to top

چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے

 

اشفاق احمد کہتے ہیں جس پہ کرم ہے،
اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے،
اُڑ جاؤ گے۔

کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم
کی وجہ ڈھونڈو۔

جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی
ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔

پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔

بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔

اُلجھائے گا نہیں۔

رستہ دے دے گا۔

بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔

سادہ بات کرے گا۔

میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا
ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔

جس پر کرم ہوا ہے ناں، میں نے اُسے
دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔

یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے
نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔

میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے
دیکھا ہے۔

حق سے زیادہ دیتا ہے۔

اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا
نہیں۔

اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے
آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔

اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا
کرو۔ نئیں تو کیا ہو گا؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا

دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس
ہے۔

دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔

جب زندگی کے معاملات اَڑ جائیں؛ سمجھ
جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اَڑاۓ ہوۓ ہیں۔

آسانیاں دو؛ آسانیاں ملیں گی

 

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

ہر حال میں اللہ کا شکر اور اللہ کی اطاعت

بسا اوقات اللہ تعالی انسان کی آزمائش کے لئے...

Hadith: After the death of Prophet PBUH

Sahih Al Bukhari - Book of One-fifth...

درحقیقت بچے کے بگڑنے کی وجہ والدین ہیں

ایک بڑی تعداد ہے ایسے لوگوں کی جو کہتے...

Hadith: Which woman to marry

Volume 7, Book 62, Number 27 :  Narrated...

Parental Control Software – Control your kids’ online activities

    Activity Monitor: Regulate And Control Online Activity...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے