back to top

کمفرٹ زون سے باہر نکلیں 

 

کمفرٹ زون ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس
میں آپ نئے چیلنج قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔

 

اس میں رہتے ہوئے ،آپ زندگی کو بہتر
بنانے یا پروفیشنل لائف میں ترقی کرنے ، آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔

 

آپ ایک خاص لیول تک کامیابی ، اپنے
گولز حاصل کر چکے ہوتے ہیں لیکن اگلے لیول پر جانے کی کوشش نہیں کرتے ۔

 

کمفرٹ زون میں رہتے ہوئے آپ آرام طلب
اور سست ہو جاتے ہیں ۔ اس میں چیزیں آپ کے لیے آسان بن چکی ہوتی ہیں۔ جو عادات
پختہ ہو چکی ہوتی ہیں زندگی بس ان کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے ۔ چیزیں آٹو پائلٹ
پر ہوتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں ایک روٹین اور یکسانیت ہوتی ہے۔ 

 

کمفرٹ زون میں زیادہ عرصہ رہنا آپ کے
لیے خطرناک ہے۔ یہ آپ کو اعتماد اور خوشی سے محروم کر دے گا۔ آپ کی زندگی کی
کوالٹی کو نقصان پہنچائے گا۔ اس سے آپ کی صلاحیتیں ماند پڑنے لگیں گی۔

ہمیں اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے
کہ ہم صرف اسی وقت اچھا محسوس کریں گے جب ہمارے پاس چیلنج ہوں گے، جب ہم grow کر
رہے ہوں۔ 

 

سیلف امپروومنٹ کے مطابق اگر آپ grow
کرنا چھوڑ دیں گے ، تو آپ زوال کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں۔ grow کرنے کے لیے آپ
کو کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔

 

جب آپ کوئی نیا اور مشکل کام کرنے کا
فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں ۔

 

یہ نیا کام کوئی skill یا مہارت ہو
سکتی ہے جیسے پبلک سپیکنگ یا کسی نئی زبان میں مہارت حاصل کرنا

 

یہ نیا کام کوئی نئی عادت ہو سکتی ہے
جیسے ٹائم مینجمنٹ سیکھنا ۔

 

یہ نیا کا م کوئی رویہ ہو سکتا ہے
جیسے دوسرے کے بارے میں اپنا تنقیدی رویہ کم کرنا یا زیادہ سوشل اور ملنسار بننا۔

 

کیسے پتا چلے گا کہ ہم کمفرٹ زون سے
باہر قدم رکھتے ہیں یا نہیں ؟ یاد رکھیں کہ کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا وہ
آپ کےلیے کچھ مشکل ہو گا۔

 

جب آپ اس کو کرنے کا سوچیں گے تو یہ
آپ کو خوف سے بھر دے گا۔ 

 

اس میں رسک ہو گا کہ شاید آپ ناکام ہو
جائیں ۔

 

اس میں ناکامی کی صورت میں آپ کو مذاق
کا نشانہ بنایا جا سکتا ہیں ۔

کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا
اس کے لیے آپ کو اپنی ہمت جمع کرنی پڑے گی ، خود کو بار بار قائل کرنا پڑے
گا۔ 

آپ کو سٹریس میں سے گزرنا پڑے گا۔ آپ
کو خود کو stretch کرنا پڑے گا۔ خود کو بدلنا پڑے گا۔ آپ کو پورا زور لگانا پڑے
گا۔

اس کے لیے آپ کو اپنا علم بڑھانا ہو
گا۔ نئی منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔ تخلیقی صلاحیت کو جگانا پڑے گا۔

 

اپنا جائزہ لیں کہ کیا آپ سیلف
امپروومنٹ کے لیے کچھ نیا سیکھنے یا کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟ جو آپ کے لیے چیلنج ہو۔

 

نئے خوابوں ، نئے منصوبوں پر کام شروع
کریں ۔ نئے لیول پر جانے کی تیاری کریں ۔ اپنی زندگی کو جامد نہ ہونے دیں، اس میں
نیا ولولہ ، نیا جوش لے کر آئیں ۔

 

زندگی کا مزہ اسی میں ہے کہ کمفرٹ زون
سے باہر قدم رکھا جائے۔ کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں ؟

 

کمفرٹ زون سے باہر ایک شاندار زندگی
آپ کی منتظر ہے۔

 

Ungrateful Wives

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn 001, Book 002, Hadith Number 028. ----------------------------------------- Narated By Ibn 'Abbas : The Prophet said: "I was...

رزق کے 16 دروازے

اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔  ۔ * پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

نمرہ اور اس کی ساس

از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی  شادی کےتین سال کے...

مشکل مہینہ

  کل کام کے وقفے کے دوران ہم  چائے...

Hadith: Promise or Oath

Ibn Abbas reported that Sa'd b. Ubida asked Allah's...

گلے ملنے کے طبی فوائد سائنس نے بتادیے

گلے ملنے سے نہ صرف ایک دوسرے کو اپنائیت...

میں ھر گھریلو عورت کو ”اللہ والی“ سمجھتا ھُوں

میں ھر گھریلو عورت کو ”اللہ والی“ سمجھتا ھُوں۔ گھریلو...

When a woman gives charity

A’ishah (RA) narrated that The Messenger of Allah (peace...

رسالت نبوت یا پیغمبری کا مقصد

سورہ فاطربِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ترجمہ:شروع اللہ کے نام سے...

متعلقہ مضامین

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی . میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی، میرے سسر دو بڑی ٹیکسٹائل ملز کے مالک تھے، دولت کی...

نیکی پلٹ کر آتی ہے

ملک صاحب ابھی چند دن پہلے لندن سے اپنے جگر کی پیوند کاری کروانے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں. خدا نے ان کو...

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

عربی حکایت: ایک لڑکی کی شادی ہوئی

ایک لڑکی کی شادی ہوئی شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہواکھانے سے بڑی اشتھا انگیزخوشبو آرہی...