back to top

ہمارے پھیپھڑوں کے نیچےدونوں اطراف
میں پائے جانے والے لوبیے کی شکل کے اخراجی اعضاء گردوں کا خیال رکھنا اتنا ہی اہم
ہے جتنا یہ ہمارے جسم کا رکھتے ہیں۔

 

ہمارے گُردوں کا کام جسم میں موجود
فاسد مادوں کو ختم کرنا ہے۔انسانی جسم میں بلڈ پریشر، ذیابیطیس یا دل کے امراض کی
وجہ سے گُردے ٹھیک طرح سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

 

گُردوں کی بیماری جان لیوا ہوتی ہے
اور اِس بیماری سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ گُردوں کو صاف رکھا جائے۔ اِس مقصد کے
لیے قُدرت نے کچھ ایسی غذائیں بنائی ہیں جن کے ذریعے باآسانی گُردوں کو صاف کیا
جا سکتا ہے۔

 

*ہلدی:*

گُردوں کو صاف کرنے والی اشیا میں سے
ایک ہلدی ہے جو ہر وقت ہمارے گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے۔

 

ہلدی میں قُدرتی طور پر سوزش ختم کرنے
کی خصوصیت موجود ہوتی ہے اور یہ گُردے کی پتھری کو ختم کرنے میں بھی مفید ثابت
ہوتی ہے لہٰذا گُردوں کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ اپنی روز مرہ کی غذا میں ہلدی
کا استعمال کریں۔

 

*سیب:*

یہ بات سچ ہے کہ اگر روزانہ ایک سیب
کھالیا جائے تو ڈاکٹر کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ سیب ایک ایسا پھل ہے جو فائبر سے
بھرا ہوا ہوتا ہے جو گُردوں کو صاف کرنے اور اُس کی وجہ سے ہونے والی جسم کی سوزش
کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 

اِس کے علاوہ نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر
کرتا ہے، گُردوں کے مریضوں کو چاہیے کہ روزانہ ایک سیب لازمی کھائیں۔

 

*لہسن:*

گُردوں کو صحت مند رکھنے میں لہسن بہت
معاون ثابت ہوتا ہے، لہسن میں ایسین پایا جاتا ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور
اینٹی سوزش کی خصوصیات ہوتی ہے، بلڈپریشر اور گُردوں کے مریضوں کو چاہیے کہ روزانہ
لہسن کا استعمال کریں۔

 

*زیتون کا تیل:*

زیتون کے تیل میں قُدرت نے بے شمار
فوائد رکھے ہیں، یہ ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور یہ گُردوں کو بھی صحت
مند رکھتا ہے۔

 

زیتون کا تیل کولیسٹرول کو کم کرتا
ہے، جسم پر آئی ہوئی سوزش کو ختم کرتا ہے اور گُردے کی پتھری سے ہونے والے درد کو
بھی کم کرتا ہے، زیتون کا تیل با آسانی بازاروں میں مِل جاتا ہے لیکن شرط یہ ہے
کہ وہ کیمیکلز سے پاک ہو۔

 

*لیموں کا رس:*

لیموں قُدرتی فوائد سے بھر پور ہوتا
ہے لیموں سے پانی کی کمی پوری ہوتی ہے، یہ ایکنی کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے اور
یہ گُردے میں پیدا ہونے والی پتھری کو بھی روکنے میں مدد کرتا ہے۔

 

لیموں کا رس جسم میں سائٹریٹ کی سطح
میں اضافہ کرتا ہے جو گُردوں میں پتھری بننے سے روکتا ہے، گُردوں کے مریضوں کو
چاہیے کہ روزانہ 4 لیموں لے کر اُن کا رس ٹھنڈے یا گرم پانی میں ڈال کر پی لیں، یہ
بےحد فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

 

*ادرک:*

ادرک کا استعمال ہمارے کھانوں میں کیا
جاتا ہے اور کچھ لوگ کھانے کے ساتھ کچی ادرک بھی کھاتے ہیں۔

 

ادرک کےبہت سے فوائد ہیں یہ متلی،
بھوک میں کمی، پیٹ کے درد اور گُردوں کی وجہ سے جسم میں ہونے والی سوزش کو بھی ختم
کرتی ہے۔

 

بے شک اللہ بے حیائی، برائی اور سرکشی سے روکتا ہے

وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَٰؤُلَاءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً...

Hadith: be merciful to others else …

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And Form (Al-Adab) Volumn 008, Book 073, Hadith Number 026. ----------------------------------------- ...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

جعلی ایک ہزار کا نوٹ

ایک شادی پر جانا ہوا، ہال کے ایک کونے...

غیر ضروری اور لمبی بات چیت

رسول الله صلی الله علیه وسلم نےارشاد فرمایا:"ایک زمانه...

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک...

Hadith: Yawning and Sneezing

Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

آپ کو نہی پتا ایسے نہیں کرتے

جانتے ہو صاحب...ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے...

10 Arabic Language Learning Tips

1-You have to love it first to...

وتر کسے کہتے ہیں؟

جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز الله سے...

متعلقہ مضامین

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

ایک ایک میٹر لمبا چمچ

ایک حکیم سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا...

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی

*’روزہ کے ذریعہ میں نے خدا کو پالیا‘**امتہ اللہ ہادیہ (نومسلمہ کے ایمان افروزتاثرات)**مترجم: ٖڈاکٹر محمد کلیم محی الدین*مجھے احساس ہوا کہ میں جس...

The Man Traveling With His Wife and Kids

One day of the many days There was a man traveling on a trip with his Wife and Kids And on the way he met someone...
Previous article
Next article