نماز پڑھنے کے دوران وہ کون سی غلطیاں ہیں جن سے سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب رہنمائی فرمائیں – نماز پڑھنے کے دوران وہ کون سی غلطیاں ہیں جن سے سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے کہ اگر سجدہ سہو ادا نہ کیا جائے تو نماز کو دہرانا پڑے گا۔

[17/03, 17:46] Mufti Dr Salman Sb: و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 نمازکے واجبات میں سے ایک یا کئی واجبات بھول سے چھوٹ جائیں۔ (۲) یا کسی واجب کو اس کے متعینہ مقام سے مقدم یا موٴخر کردینا۔ (۳) دو مرتبہ کسی واجب کو ادا کرلینا۔ (۴) کسی واجب میں تغیر وتبدل کردینا، مثلاً جہر کی کی جگہ سر اور سر کی جگہ جہر ہوجانا۔ (۵) فرائض میں سے کسی فرض کو اس کے مقام سے مقدم یا موٴخر کردینا۔ (۶) کسی فرض کا بھول کر مکرر ہوجانا یہ اسباب ہیں فتاویٰ شامی فتاوی ہندیہ وغیرہ میں تفصیل ہے۔ (ب) قعدہٴ اخیرہ میں تشہد پڑھ کر سلام پھیر کر سجدہٴ سہو کیا جاتا ہے، پھر تشہد درود شریف دعاء پڑھ کر ختم نماز کے لیے سلام پھیرا جاتا ہے، عند الحنفیہ یہی طریقہ رائج ہے اور ثابت ہے اگرچہ دوسرے طریقہ سے بھی منقول ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *