back to top

جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز الله سے ایک وعدہ کرتے ہیں اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے۔ دعائے قنوت ایک عہد ہے الله سبحانہ و تعالی کے ساتھ ۔ ایک معاھدہ ہے۔ ایک وعدہ ہے۔

الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ ۔۔۔ اے الله! ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
وَنَسْتَغْفِرُکَ ۔۔۔ اور تیری مغفرت طلب کرتے ہیں۔
وَنُؤْمِنُ بِکَ ۔۔۔ اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔
وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ ۔۔۔ اور تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں۔
وَنُثْنِیْ اِلَیْکَ الْخَیْر ۔۔۔ اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں۔
وَنَشْکُرُکَ ۔۔۔ اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔
ولا نَکْفُرُکَ ۔۔۔ اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے۔
وَنَخْلَعُ ۔۔۔ اور ہم الگ کرتے ہیں۔
وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ ۔۔۔ اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے۔
اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ ۔۔۔ اے الله! ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔
وَلَکَ نُصَلّیْ ۔۔۔ اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں۔
وَنَسْجُدُ ۔۔۔ اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں۔
وَاِلَیْکَ نَسْعٰی ۔۔۔ اور ہم تیری طرف دوڑ کر آتے ہیں۔
وَنَحْفِدُ ۔۔۔ اور ہم تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔
وَ نَرْجُوا رَحْمَتَکَ ۔۔۔ اور ہم تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں۔
وَنَخْشٰی عَذَابَکَ ۔۔۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔
انّ عَذَابَک بِالْکُفّارِ مُلْحِقْ ۔۔۔ بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔

کبھی کبھی کچھ باتیں بڑی دیر سے پتہ چلتی ہیں یا شاید پتہ تو ہوتی ہیں لیکن ان کی اصل سے ان کے راز سے واقف ہونے کا بھی کوئی وقت کوئی لمحہ ہوتا ہے۔ سارا علم کتابوں میں تو نہیں ہوتا نا کچھ دلوں پر اترتا ہے۔ دل بھی وہ جو الله کے نور اور اس کے رسول صلی الله علیہ وسلم کی محبت سے بھرے ہوں۔ سادہ  سے۔ ریا سے پاک جو الله کے حکم کا سنتے ہی کوئی دلیل نہ مانگیں بس آمنّا اور صدّقنا کہہ دیں۔ ارے یہ تو واقعی ہم ہر روز الله سبحانہ وتعالی سے وعدہ کرتے ہیں سونے سے پہلے اور کتنے نادان ہیں صبح ہوتے ہی سب کچھ بُھلا دیتے ہیں۔

کیا ہم حقیقتا جانتے ہیں کہ نماز وتر دعائے قنوت الله سبحانہ تعالی سے ایک وعدہ ہے ایک معاھدہ ہے؟
اور کیا ہم اسے پورا کرتے ہیں؟
یا پورا کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں؟

Hadith: Waiting for Prayer is like praying

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn 001, Book 012, Hadith Number 808.  -----------------------------------------  ...

کہانی- چویا کسان اور اس کی بیوی

ایک چوہا کسان کے گھر میں بل بنا کر رہتا تھا، ایک دن چوہے نے دیکھا کہ کسان اور اس کی بیوی ایک تھیلے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

موالید ثلاثہ

   تین چیزیں ہیں اسلام کی جنہیں موالید ثلاثہ کہا...

Hadith: Prophet’s PBUH way of admonishing :)

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

Essential Tools for a Grateful Life

  1). Make a list of twenty things you appreciate...

ٹی وی نہ دیکھنے کے 10فائدے

یہ زیادہ پرانی بات نہیں، تیس چالیس سال...

اس کے سوا کون ہے جو عبادت کے لائق ہو ؟

سورہ الغافر آیت نمبر 67  ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ...

بچے روزانہ چوبیش گھنٹے کس مصروفیت میں گذارتے ہیں؟

بچے روزانہ چوبیش گھنٹے میں نے تدر یسی فرائض کے...

Hadith: Be careful in what you speak

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

متعلقہ مضامین

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ...

‏نادان لڑکی – شبنم اور جاوید

وہ ہانپتی کانپتی سیڑھیاں چڑھتی چھت پر پہنچی جانے کیوں نیچے جانے کے بجائے وہ اوپر آ گئی ۔  ٹرن ٹرن ۔۔ فون فور بجنے...

فرشتہ بننے گیاتھا

میں ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتا ہوں۔یہ سردیوں کے دن تھے اور میں مصروفیت کے باعث 2 ماہ15دن کے لمبے عرصے بعد گھر...

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

سعودی عرب کا معروف طبیب

اس کا نام ڈاکٹر احمد تھا اور وہ سعودی عرب کا معروف طبیب تھا۔ لوگ اس سے مشورہ لینے کے لیے کئی کئی دن...