back to top

یہ وہ پھل ہے
جس کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے. حضرت مریم کو دوران حمل کھجوریں کھانے
کی ہدایت کی گئی
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پھل انتہائی مقوی غذا ہے. حکماء اسے کئی
اعتبار سے دیگر پھلوں پر فوقیت دیتے ہیں. 

شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے اس وجہ سے
یہ موسم سرما میں بہت مفید ہے. 

یہ دمے کے مریضوں کیلئے بہترین غذا کا درجہرکھتی
ہےاور ساتھ ہی ہاضمہ بھی درست رکھتی ہے 

خون صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں
تازہ خون بھی پیدا کرتی دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں شہد اور کھجور بلغم کا خاتمہ
اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے. 

جسم کے ساتھ ساتھ دماغ‘ اعصاب‘ قلب ‘معدے
اورجسم کے پٹھوں کیلئے بھی بےحد مفید ہے.جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو
انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اورشہد کا استعمال کرناچاہئے. 

یہ امراض قلب میں بھی
فائدہ مند ہے اس کے معدنی نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس کے بعض
اجزاء کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور کے ریشے‘
میگنیشم‘ کیلشیم کے حصول کا عمدہ ذریعہ ہےاور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار
موجود ہوتی ہے. 

کھجور‘ فیٹ‘ سوڈیم اور کولسٹرول فری ہے اور صحت کے بارے میں حساس
افراد کیلئے بہترین معیاری غذا ہے.

 طب
نبوی ﷺ کے مطابق عجوہ کھجور کی خاص ادویائی اہمیت ہے. یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح
گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے. خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ
کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں. 

.اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے شہد میں بھی اتنی
افادیت رکھی ہے جسے بیان نہیں کیا جاسکتا. شہد کمزور لوگوں کیلئے اﷲ تعالیٰ کا بہت
بڑا تحفہ ہے
جس کا سردیوں میں مستقل استعمال انسان کو چار چاند لگا دیتا ہے اور سب
سے بڑی بات یہ ہےکہ مردانہ کمزوری دور کرنے کیلئے رات کو سونے سے قبل دو چمچ شہد
کے گرم دودھ میں ملا کر پینے سے مردانہ کمزوری دور ہوجاتی ہے اور اگر اس کے ساتھ
کھجور کا استعمال کیا جائے تو سونے پر سہاگہ ہوگا
معدہ ،جگر ‘ مثانہ میں گرمی ‘
ورم اور سوزش پیدا ہو ہوجائے تو آپ صبح نہار منہ ایک گلاس میں 2شہد کے چمچ ملا کر
پئیں انشاء اﷲ تعالیٰ فائدہ ہوگا. بچوں اور بڑوں کو اکثر دائمی نزلہ و زکام اور
کھانسی کی شکایت رہتی ہے جوکہ بظاہر ایک چھوٹی سی بیماری نظر آتی ہے جسے اکثر
چھوٹے بڑے نظرانداز کردیتے ہیں اور یہ مرض بعد میں شدت اختیار کرجاتا ہے جس کے
نتیجے میں انسان کو سر درد‘ جسم میں کمزوری‘ آنکھوں سے پانی کا بہنا‘ حلق میں
خراش اور ہلکا ہلکا بخار اور تھکاوٹ بھی شروع ہوجاتی ہے جس سے ہر وقت بدن سست روی
کا شکار ہوتا ہے. ایسے مریضوں کو چاہئے کہ وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں ان سب
تکالیف کو دور کرنے کیلئے ایک مفید نسخہ آپ کی نظر پیش کرتا ہوں. آدھا تولہ
ملٹھی‘ آدھا تولہ لونگ‘ آدھا تولہ دارچینی‘ آدھا تولہ فلفل دراز اور آدھا تولہ
الائچی کلاں لے کر اس کو باریک پیس لیں اور شہد میں حسب مقدار ملا کر اس کی معجون
بنالیں اور رات کو سونے سے قبل آدھی چمچ کھانے سے انشاء اﷲ تعالیٰ کھانسی ‘ نزلہ
و زکام اور بخار کی حدت میں کمی واقع ہوگی۔۔

 

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

اللہ تعالی بہترین معاون ہیں

اللہ تعالی فرماتے ہیں جو مجھ سے ڈرا وہ...

چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے

سورہ لقمٰن آیت نمبر 16 یٰبُنَیَّ  اِنَّہَاۤ  اِنۡ تَکُ مِثۡقَالَ...

سفید فام انگریز اور اسکی بیوی

فال اور اُلّو. اظہارالحق اُس سے تعارف اُس...

اللہ تمہارے لیے وسعت پیدا کرے گا۔کیسے؟

سورہ المجادلۃ آیت نمبر 11  یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا  اِذَا  قِیۡلَ ...

Speaking Kindly and softly

The people most worthy of being treated with kindness...

کبھی کسی سے جھوٹ نا بلوانا

کہیں آپ دوسروں کو جھوٹ بولنے پر مجبور تو...

متعلقہ مضامین

آج ایک شادی پر جانا ھوا

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا...

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...

تم میرے بچے کو کیوں ڈانٹتے ہو؟

وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تها،کالج کے بعد جب یونیورسٹی میں داخل ہوا تو باپ کی معمولی تنخواہ اس کے اخراجات پورے...

جہانگیر صاحب کی گاڑی

پچھلے ہفتے جہانگیر صاحب کی گاڑی جو گھر کے باہر کھڑی تھی چوری ہوگئی۔ لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں...

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے ۔اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے...

کسان کا گھوڑا

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻮﮌﺍ ﺍﯾﮏ ﮔﮩﺮﮮ ﮔﮍﮬﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮔﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺍﻭﺍﺯﮮ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯﻟﮕﺎ. ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﺍﺳﮯ...