*قیامت کے دن
فقرا کو سفارش کی اجازت دی جائے گی*
حسن بصری
رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
قیامت کے دن ایک بندے کو لایا جائے گا جس کے ساتھ اللہ تعالی یوں معذرت کریں گے
جیسے کوئی آدمی دنیا میں کسی آدمی کے پاس کرتا ہے حق تعالیٰ سبحانہ فرمائیں گے
مجھے اپنے جلال کی قسم! میں نے دنیا کو تجھ سے اس لئےدور نہیں رکھا تھا کہ تیری
توہین ہو بلکہ اس اعزاز واکرام کی خاطر جو تیرے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ میرے بندے!
ذرا ان لوگوں کے صفوں کی طرف جا کر دیکھو ، *کون کون لوگ ہیں جنہوں نے میری رضا کے
لئے تجھے کھانا کھلایا یا کپڑا پہنایا تھا ؟* اس کا ہاتھ پکڑ لے، بس وہ تیرے فیصلے
پر ہوگا ۔ اور لوگوں کا اس دن یہ حال ہوگا کہ پسینہ ان کے منہ تک پہنچا ہوا ہو گا
۔ یہ شخص صفوں میں گھس جائے گا اور اس قسم کے لوگوں کو تلاش کرکے ہاتھ سے پکڑ کر
ان کو جنت میں لے جائے گا
تنبیہ
الغافلین
باب فقراء کے
فضائل
صفحہ 288