****** محافلِ شیخ ******
از: حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمةاللہ علیہ
(قسط نمبر 23)
سوال :صحبت شیخ سے کیا مراد ہے؟
*جواب*
: صحبت شیخ کا مطلب یہ ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ وقت شیخ کے ساتھ گزاریں۔اگر
آدمی اکثر پاس نا بیٹھ سکے(پاس بیٹھنے کے لئے ضروری نہیں کہ آپ ساتھ لگ کر
بیٹھ جائیں) جیسے آپ یہاں موجود ہیں صبح شام ذکر کرتے ہیں،اور شیخ سے
ملاقات ہو جائے یہ صحبت شیخ ہی تو ہے۔پھرسال بھرالگ بیٹھ کر ذکر کرنے سے
روح میں استعداد پیدا ہوتی ہے ترقی نہیں ہوتی۔جب سالک شیخ کے پاس بیٹھتا
ہے تو جتنی استعداد ہوتی ہے ان واحد میں ترقی ہو جاتی ہے۔کیونکہ فیوضات شیخ
کے دل سے سالک کے دل نے اخذ کرنی ہوتی ہےاور یہ تمام سلاسل میں ہے۔اس
سلسلہ عالیہ میں یہ ہے کہ ایک سٹیج ایسی آتی ہے اس پر پہنچ کر آدمی دنیا
میں کہیں بھی ہو وہ صحبت میں رہنے کے برابر ہے،اور اس کے منازل چلتے رہتے
ہیں لیکن پھر بھی اس کے منازل میں وہ قوت جو ملاقات سے نصیب ہوتی ہے،دور رہ
کر نہیں ہوتی۔
============(باقی آئندہ ان شآءاللہ)