*✍️چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں:*
1- اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے.
*⭕”فاذکرونی اذکرکم”*
ترجمہ : “تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا”.
(سورة البقرة: آیت 152)
2- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے.
*⭕”ولئن شكرتم لأزيدنكم”*
ترجمہ : “اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا”.
*سورة إبراهيم :آیت 7*
3- دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے
*⭕”أدعوني أستجب لكم”*
ترجمہ : “تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا”.
*سورة غافر:آیت 60*
4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے
*⭕”وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون”*
ترجمہ : “الله ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں”.
*سورة الأنفال :آیت 33*
#Muslim_sisters