ایک ہوٹل تیتر کا گوشت پکانے کے لیے مشہور تھا۔ ایک صاحب وہاں کھانا کھانے گئے تو کھانے کے دوران اُنہیں شک گزرا کہ تیتر کے گوشت میں ملاوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے بیرے کو بلا کر پوچھا:

”سچ سچ بتاؤ، اس میں ملاوٹ کی گئی ہے؟‘‘

”سچی بات ہے جی، تیتر کا گوشت مہنگا اور نایاب ہی اتنا ہے کہ اس میں گائے کے گوشت کی ملاوٹ کرنا پڑی ہے‘‘ بیرے نے جواب دیا۔

”کتنی ملاوٹ کرتے ہو؟‘‘ ان صاحب نے پوچھا

”جناب ففٹی ففٹی‘‘ بیرا بولا

”کیا مطلب؟‘‘ انہوں نے وضاحت چاہی۔

”جناب! ایک تیتر اور ایک گائے‘‘ بیرا مؤدبانہ بولا۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *