وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَٰؤُلَاءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ {89} إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَىٰ وَيَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ ۚ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ {90}
یہ اُس دن کو یاد رکھیں، جس دن ہم ہر امت میں ایک گواہ خود اُنھی کے اندر سے اُن پر اٹھائیں گے اور تمھیں، (اے پیغمبر، تمھاری قوم کے) اِن لوگوں پر گواہی کے لیے لا کھڑا کریں گے۔ (اِس سے پہلے) یہ کتاب ہم نے ہر چیز کو کھول دینے کے لیے تم پر نازل کر دی ہے، ہدایت و رحمت کے طور پر اور فرماں برداروں کی بشارت کے لیے۔ بے شک، اللہ (اِس میں) عدل اور احسان اور قرابت مندوں کو دیتے رہنے کی ہدایت کرتا ہے اور بے حیائی، برائی اور سرکشی سے روکتا ہے۔وہ تمھیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم یاددہانی حاصل کرو۔
16. Surah An-Nahl- Verse (89-92)