ایک ‏دعا ‏ایسے ‏بھی ‏کریں

 ایک عرب دیہاتی روضہ رسولﷺپر حاضر ہوکر رب سے دعا کرتا ہے،

اس کے  مانگنے کا انداز دیکھیئے

الفاظ پر غورکیجیئے!

یقین جانیئے رب سے مانگنے کا بھی ایک خاص فن،انداز اور ڈھنگ ہوتا ہےجو اس گاؤں کے رہنے والے عرب سے سیکھنا چاہیئے۔

اے اللہ!

یہ آپ کے حبیب ہیں،

میں آپ کا غلام ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے۔

خدایا اگر تو مجھے بخش دے گا تو تیرا حبیب خوش ہوگا،

تیرا بندہ کامیاب ہوگا اور تیرا دشمن غمگین ہوگا،

مولا اگر تو نے میری بخشش نہیں کی تو تیرا حبیب غمگین ہوگا،

تیرا غلام ناکام ہوگا اور تیرا دشمن خوش ہوگا،

الہی! تیری شان اس سے بڑی ھے کہ تو اپنے حبیب کو غمگین کردے،

اپنے بندے کو ناکام اور اپنے دشمن کو خوش کردے،

میرے پروردگارتر

ہم عرب ہیں ہمارے یہاں جب کوئی سردار فوت ہو جائے تو اس کی قبر پر غلاموں کو آزاد کیا جاتا ہے اور یہ تمام جہانوں کے سردار محمدالرسول اللہﷺکی قبر ہے،

پس مجھ غلام کو جھنم کی آگ سے آزاد فرما دے ۔آمین۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *