back to top

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی…جو اکیلا ھی بیٹھا تھا..اس کے ساتھ جاکر میں بھی بیٹھ گیا…بڑی گرمجوشی سے ملا وہ شخص …. اس کا گاڑیوں کے پرزے اور انجن آئل وغیرہ کاکام ہے

حال احوال پوچھنے کے بعد ….وھی عام طور پر کی جانے والی باتیں شروع ھوگئیں….یعنی مہنگائی اور کاروباری مندے کا رونا.

کہنے لگا . …آج کل کام کوئی نہیں چل رھا…اوپر سے گاھک بھی ایسے ھیں کہ سالوں کو مرنا بھولا ھوا ھے….خدا خوفی تو گویا ھے ھی نہیں، ابھی پرسوں کی بات ھے،ایک بندے نے گاڑی کا آئل تبدیل کروایا …..پچیس سو بل بنا….اس نے پیسے دیئے اور چلا گیا…..بعد میں پتا چلا کہ ایک ہزار کا نوٹ جعلی دے گیا…

اوہ..میرے منہ سے نکلا، پھر ؟؟؟

پھر کیا….بڑی گالیاں نکالی اسے….پتا نہیں کون تھا پہلی بار آیا تھا. وہ تو شکر ھے میں نے آئل ھی جعلی ڈالا اس کی گاڑی میں،،،،ورنہ میں تو مارا جاتا.

اسی دوران “روٹی کھل گئی” کا نعرہ لگا اور پورے ھال میں گویا بھونچال آگیا..وہ مرغی کے قورمے کا ڈھیر پلیٹ میں لئے فاتحانہ انداز لٸے واپس آگیا…میں سمجھا شاید میرے لئے بھی لے آیا کھانا..کہنے لگا، پا جی لے آو تم بھی ….بعد میں تو شادی ھال والے خراب کھانا دینا شروع کر دیتے ھیں.

میں اٹھا اور بریانی لے کر واپس آگیا.

اور اس سے پوچھا،اس جعلی ہزار کے نوٹ کا کیا کِیا تم نے؟؟

کرنا کیا ھے…..لڑکے والوں نے شادی پر بلایا ھے…..دلہے کے والد کو سلامی میں دے دیا وہ نوٹ…..اور میز کے نیچے چھپائی چار بوتلوں سے ایک نکال کر دو گھونٹ میں خالی کر دی…

اور چھ سیکنڈ دورانیے کا لمبا ڈکار لینے کے بعد دونوں ھاتھ جوڑے….عقیدت سے آنکھیں بند کیں اور بولا….

شکر ________الحمداللہ۔۔۔۔

یہ حالات ہیں ہمارے معاشرے کے ہر کوٸی دھوکا دے رہا ہے اور شکوہ دوسروں سے کرتا ہے ۔۔

یاد رکھیں معاشرہ فرد سے بنتا ہے اس لٸے پہلے فرد سدھرے گا پھر معشرہ درست ہوگا۔

ہمیشہ دعاٶں میں یاد رکھیں 

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...

قانون نمبر ننانوے

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا: یہ میرے نوکر مجھ سے زیادہ کیسے خوش باش پھرتے ہیں. جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور...

What Is Taqwa

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith: what kind of girl I should select for marriage ?

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah) Volumn...

سجدہ سہو واجب نہیں تھا لیکن اس نے سجدہ کرلیا نماز ہوگی یا نہیں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎  اگر کسی نے نماز...

Hadith: treating fever

Sahih Al Bukhari - Book of Beginning Of Creation...

Hadith: Reciting Quran e pak in prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

مختلف رنگ کےشربت

حضرت شیخ الحدیث کاندھلوی نوراللہ مرقدہ، نے آپ بیتی*...

متعلقہ مضامین

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...

مائیں دوائی سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں بابوجی

​ ہائی سٹریٹ ساہیوال پر موٹر سائیکل کو پنکچر لگواتے ہوئے میں فیصلہ کر چکا تھا کہ اس ہفتے بھی اپنے گھر واپس کبیروالا...

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

کسان کا گھوڑا

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻮﮌﺍ ﺍﯾﮏ ﮔﮩﺮﮮ ﮔﮍﮬﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮔﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺍﻭﺍﺯﮮ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯﻟﮕﺎ. ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﺍﺳﮯ...