Home مضامین تاریخ کی طاقت ور ترین معذرت

تاریخ کی طاقت ور ترین معذرت

0
62

جب حضرتِ ابوذرؓ نے بلالؓ کو کہا: “اے کالی کلوٹی ماں کے بیٹے! اب تو بھی میری غلطیاں نکالے گا؟!

بلال یہ سن کر غصے اور افسوس سے بے قرار ہو کر یہ کہتے ہوے اٹھے ۔۔۔ خدا کی قسم! میں اسے ضرور بالضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے اٹھاؤں گا!!

یہ سن کر اللہ کے رسول کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: ابوذر! کیا تم نے اسے ماں کی عار دلائی؟؟؟ تمھارے اندر کی جہالت اب تک نہ گئی!!

اتنا سننا تھا کہ ابوذر یہ کہتے ہوے رونے لگے: یا رسول اللہ! میرے لیے دعائے مغفرت کر دیجئے۔ اور پھر روتے ہوے مسجد سے نکلے ۔۔

باہر آکر اپنا رخسار مٹی پر رکھ دیا ۔۔

اور بلال سے مخاطب ہو کر کہنے لگے: “بلال! جب تک تم میرے رخسار کو اپنے پانْوں سے نہ روند دوگے، میں اسے مٹی سے نہ اٹھاؤں گا۔ یقیناً تم معزز و محترم ہو اور میں ذلیل و خوار!!

یہ دیکھ کر بلال روتے ہوے آئے اور ابوذر سے قریب ہو کر ان کے رخسار کو چوم لیا۔ اور بے ساختہ گویا ہوے: خدائے پاک کی قسم! میں اس رخسار کو کیسے روند سکتا ہوں، جس نے ایک بار بھی خدا کو سجدہ کیا ہو۔ پھر دونوں کھڑے ہو کر گلے ملے اور بہت روئے!!

اور آج ہم میں سے ہر ایک دوسرے کی دسیوں بار ہتک کرتا ہے؛ مگر کوئی یہ نہیں کہتا کہ “بھائی! معاف کریں۔ بہن! معذرت قبول کریں”۔

یہ سچ ہے کہ ہم آئے دن لوگوں کے جذبات کو چھلنی کر دیتے ہیں؛ مگر ہم معذرت کے الفاظ تک زبان سے ادا نہیں کرتے اور “معاف کر دیجیے” جیسا ایک عدد لفظ کہتے بھی ہمیں شرم آتی ہے۔۔

معافی مانگنا عمدہ ثقافت اور بہترین اخلاق ہے۔ جب کہ کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ خود کی بے عزتی اور اہانت ہے۔۔۔

ہم سب مسافر ہیں، اور سامانِ سفر نہایت تھوڑا ہے۔ ہم سب دنیا و آخرت میں اللہ سے معافی اور درگزر کا سوال کرتے ہیں۔

*اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو معاف فرمائے اور ہم سب بھی معافی نامے کی فہرست میں سب کو  شامل رکھیں ۔*

*آمین یارب العالمین*

جزاكم اللة خيرا كثيرا

 

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here