back to top

رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟

1. ایک دوسرے کو سلام کریں – (مسلم: 54)

2. ان سے ملاقات کرنے جائیں – (مسلم: 2567)

3. ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں۔ – (لقمان: 15)

4. ان سے بات چیت کریں – (مسلم: 2560)

5. ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں – (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

6. ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں – (صحیح الجامع: 3004)

7. اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں – (مسلم: 2162)

8. اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں – (ترمذی: 2485، صحیح)

9. انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں – (مسلم: 2733)

10. بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں – (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)

11. چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں – (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)

12. ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں – (صحیح بخاری: 6951)

13. اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں – (صحیح بخاری: 6951)

14. ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں – (صحیح مسلم: 55)

15. اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں – (صحیح مسلم: 2162)

16. ایک دوسرے سے مشورہ کریں – (آل عمران: 159)

17. ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں – (الحجرات: 12)

18. ایک دوسرے پر طعن نہ کریں – (الھمزہ: 1)

19. پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں – (الھمزہ: 1)

20. چغلی نہ کریں – (صحیح مسلم: 105)

21. آڑے نام نہ رکھیں – (الحجرات: 11)

22. عیب نہ نکالیں – (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)

23. ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں – (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)

24. ایک دوسرے پر رحم کھائیں – (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

25. دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں – (سورہ مطففین سے سبق)

26.
ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے
ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں – (صحیح مسلم: 2963)

27. نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو – ()

28. طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں – (التکاثر: 1)

29. ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں – (الحشر: 9)

30. اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں – (الحشر: 9)

31. مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں – (الحجرات: 11)

32. نفع بخش بننے کی کوشش کریں – (صحیح الجامع: 3289، حسن)

33. احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں – (آل عمران: 159)

34. غائبانہ اچھا ذکر کریں – (ترمذی: 2737، صحیح)

35. غصہ کو قابو میں رکھیں – (صحیح بخاری: 6116)

36. انتقام لینے کی عادت سے بچیں – (صحیح بخاری: 6853)

37. کسی کو حقیر نہ سمجھیں – (صحیح مسلم: 91)

38. الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں – (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)

39. اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں – (ترمذی: 969، صحیح)

40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں – (مسلم: 2162)

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith: Mistake by Imam

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

خاتون کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو

خاتون : کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی...

ابو ! یہ بچوں کی تربیت کیسے کی جا سکتی ھے

واک پر نکلتے ھی راحیل نے ایک سوال کر...

Hadith: reciting Wat-tini waz-zaituni

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

بیوی – آپکی بھابھی!

میری سمجھ نہیں آتا لوگ اپنی بیویوں کی نسبت...

Infection Control in Islam

Description: How Islam recommends dealing with 21st century...

توبہ کرنے کا ذہن بنانے کےچھ (6)طریقے

توبہ کرنے کا ذہن بنانے کےچھ (6)طریقے:(1)توبہ نہ کرنے...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے