موبائل سے دیکھ کر قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور بے وضو پڑھنے کا حکم
سوال:
کیا موبائل پر قرآن پڑھنا صحیح ہے؟ اور کیا موبائل پر قرآنِ پاک بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:
موبائل میں دیکھ کر قرآنِ مجید پڑھنا جائز ہے۔ چونکہ قرآنِ کریم کو دیکھ کر ہاتھ لگائے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے، اس لیے موبائل فون میں دیکھ کر بے وضو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے، اگر سکرین پر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو بے وضو موبائل کو مختلف اطراف سے چھونا اور پکڑنا بھی جائز ہے، البتہ اسکرین کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں ہے، کیوں کہ جس وقت قرآنِ کریم اسکرین پر کھلا ہوا ہوتا ہے اس وقت اسکرین کو چھونا قرآن کو چھونے کے حکم میں ہوتا ہے۔
فقط واللہ اعلم
Mufti Mahmood Ul Hassan