حضرت خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے تقوی اور پرھیزگاری کا راز کیا ھے
آپ نے فرمایا میں نے چار چیزیں سمجھ لیں
پہلی مجھ سے میرا رزق کوئ چھین نہی سکتا میرا دل مطمئن ھو گیا
دوسری میں نے سمجھ لیا میں نے خود عبادت کرنی ھے کوئ دوسرا میرے لئے عبادت نہی کر سکتا تو میں نے عبادت شروع کر دی
تیسری میں نے سمجھ لیا کہ اللہ عزوجل مجھے دیکھ رھا ھے چنانچہ مجھے گناہ سے شرمندگی محسوس ھوئ
چوتھی میں نے سمجھ لیا کہ موت میرا انتظار کر رھی ھے تو بس میں نے اللہ عزوجل سے ملاقات کی تیاری شروع کر دی