نماز ختم ہونے کے بعد جب وہ مسجد سے نکلنے لگا

kuch na seekhain
kuch na seekhain

ایک آدمی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آیا اور وہ ایسا لباس پہنے ہوئے تھا جو سونے کے وقت پہنا جاتا ہے۔ نماز ختم ہونے کے بعد جب وہ مسجد سے نکلنے لگا تو ایک شخص اسے دعوت دیتے ہوئے کہنے لگا: آئیے ہمارے گھر تشریف لے چلئے تاکہ ہم وہاں بیٹھ کر چائے وغیرہ پئیں گے۔

وہ آدمی مارے شرم کے کہنے لگا: میرے پیارے بھائی!!! آپ کی دعوت کے لئے میں معذرت چاہتا ہوں کیونکہ میرا لباس اس قابل نہیں کہ میں اسے پہن کر آپ کے گھر جاسکوں۔

اس شخص نے جواب دیا: میرا گھر اللہ رب العالمین کے گھر سے کہیں زیادہ بہتر تو نہیں۔

اس آدمی نے مارے شرم کے اپنا سر جھکا لیا اور کہنے لگا: میں آپکی بات سمجھ گیا۔

(يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍَ)

[سورة اﻷعراف 31]

ترجمہ : اے بنی آدم ، ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ رہو۔

*ان لوگوں کی نصیحت اور یاد دہانی کے لیے اس پیغام کو عام کریں جو سونے کے وقت پہنے جانے والے لباس پہن کر اللہ کی مسجدوں میں نماز پڑھنے جاتے ہیں۔*

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *