سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلو

*سورہ فاتحہ*

کسی اللہ والے نے بتایا کہ تم الحمدللہ شریف یعنی سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلو اور یہ بات مخلوق خدا کو بتاؤ کہ ہر جگہ بیماریوں نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔ علاج اتنے مہنگے کہ ’’اللہ کی پناہ‘‘ کیوں نہ دوستو ہم سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلیں

کیونکہ یہ سورۂ *سورۂ شفاء* کہلاتی ہے۔ اس سورت میں تمام بیماریوں کا علاج ہے‘ اس سورت کو اپنے ساتھ جوڑ لیں ۔ مگر وہ کیسے؟؟؟

*وہ ایسے کہ جب بھی ہم پانی پئیں سورۂ فاتحہ دم کرکے پئیں۔ جیسے ہی گلاس بھرنے کیلئے نلکے کا نل کھولیں گلاس بھرنے تک ہم ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ لیں اور اس پر دم کرکے پئیں۔ اللہ کے حکم سے بڑی سے بڑی بیماریاں آپ کو چھو نہ سکیں گی۔*

بس آپ سورۂ فاتحہ سے جڑ جائیں ، چائے پئیں یا کافی پئیں کچھ بھی پی رہے ہوں ، ان سب پر سورہ فاتحہ کا دم کر کے پئیں

اپنے بچوں کو بھی اس عمل کی عادت ڈالیں تاکہ وہ بچپن سے ہی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاشرے سے تمام بیماریاں دور فرما ، روحانی اور جسمانی تمام پریشانیاں ، ہم سب کو صحت کاملہ عطاء فرما ، آمین۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *