میرا اللّه مجھے دیکھ رہا ہے :
صوفیآ اکرآم ایک مشق کرتے ہیں جس میں مراقبے میں بیٹھ کر یقین و گمان کیا جاتا ہے کے میرا اللّه مجھے دیکھ رہا ہے ۔ اس مشق سے گناہوں کا کرنا روزمرہ زندگی میں مشکل ھو جاتا ہے اور انسان روحانی عروج حاصل کر لیتا ہے ۔
اللّه نے رمضان کی برکات سے عام مسلمان کے اوپر یہی کیفیت پورا رمضان میں برسائی ہے ۔ سارا دن یہی خیال رہتا ہے کے میرا اللّه مجھے دیکھ رہا ہے ۔ اب ہر انسان اس خیال کو غیر رمضان دنوں میں کتنا لے کر چلتا ہے ، یہ اللّه بہتر جانتا ہے لیکن اس کوشش کو جاری رکھنا چاہئے ۔