صلوٰۃالتسبیح چاررکعت نمازہوتی ہے۔
یہ نمازرسول اللہﷺ نےاپنےچچاحضرت عباس رضی اللہ عنہ کوبطورتحفہ وعطیہ کےسکھائی تھی،اس کی فضیلت یہ ارشادفرمائی ہے کہ اس کےپڑھنےسےسارےگناہ(چھوٹےبڑے) معاف ہوجاتےہیں۔
اس نماز کے کے پڑھنےکےدوطریقےہیں:
ایک طریقہ
ایک طریقہ یہ ہے کہ چاررکعات صلوٰۃ التسبیح کی نیت باندھ کرپہلی رکعت میں کھڑےہوکرثناء،تعوذ،تسمیہ،سورۂفاتحہ اورکوئی سورت پڑھنےکےبعد
رکوع میں جانے سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں”سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمدُلِلّٰہِ وَلَاإلٰہَ إلَّاإللّٰہ ُوَاللّٰہ ُأکْبَرُ“
پھررکوع میں ” سُبحَان َرَبِّي َالعَظِیْم”کےبعددس مرتبہ تسبیح پڑھیں،
پھرقومہ میں ” سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ”،”رَبَّنَالَکَ الْحَمدُ” کےبعددس مرتبہ تسبیح پڑھیں،
پھرپہلےسجدہ میں ” سُبْحَانَ رَبِّیَ الاَعلٰی “کےبعددس مرتبہ پڑھیں،
پھرپہلےسجدہ سےاٹھکرجلسہ میں دس مرتبہ
پھردوسرےسجدہ میں ” سُبْحَان َرَبِّیَ الاَعْلٰی”کےبعددس مرتبہ تسبیح پڑھیں،
پھردوسرےسجدےسےاٹھتےہوئے ” اَللہ ُاَکْبَرْ ” کہہ کربیٹھ جائیں اوردس مرتبہ تسبیح پڑھیں۔
پھربغیر” اَللہُ اَکْبَرْ ” کہےدوسری رکعت کےلیےکھڑےہوجائیں
پھراسی طرح دوسری،تیسری اورچوتھی رکعت مکمل کریں۔
دوسری اورچوتھی رکعت کےقعدہ میں پہلےدس مرتبہ تسبیح پڑھیں اورپھرالتحیات پڑھیں۔اسی ترتیب سےچاروں رکعات میں تسبیح پڑھیں،
اس طرح چاررکعات میں کل تسبیحات تین سومرتبہ ہوجائیں گی۔
دوسراطریقہ
دوسراطریقہ یہ ہے کہ پہلی رکعت میں کھڑےہوکرثناءکےبعد
پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھیں،
پھرتعوذ،تسمیہ،سورۂفاتحہ اورکوئی سورت پڑھ کررکوع میں جانےسےپہلےدس مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں،
رکوع،قومہ،پہلےسجدہ،جلسہ اوردوسرےسجدےمیں دس دس مرتبہ تسبیح پڑھیں،
اس کےبعد”اللہُ اَکبَر”کہتےہوئےسیدھےکھڑےہوجائیں۔
اسی ترتیب سےدوسری،تیسری اورچوتھی رکعت میں تسبیح پڑھیں۔
دوسری رکعت میں کھڑےہوتےہی پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھیں گے۔
(سنن الترمذی،ابواب الوتر،باب ماجاءفیصلاۃالتسبیح،1/117،قدیمی)اسی ترتیب سےباقی رکعات اداکریں۔
یہ دونوں طریقےصحیح اورقابلِ عمل ہیں،جوطریقہ آسان معلوم ہواس کواختیارکیاجائے۔
اس نماز کا کوئی خاص وقت نہیں ،اسےمکروہ اوقات کے علاوہ جب بھی ہوسکے پڑھ سکتے ہیں ۔فقط واللہ اعلم
Mufti Dr Abou Muhammad Lahore