ایک ایسا درخت جس کے اندر بیماری ہو اور گھن لگا ہو اور وہ اندر ہی اندر سے کھوکھلا ہوتا جا رہا ہو اور ہم اس کی اصل بیماری کا علاج کرنے کی بجائے باہر ہی سے سپرے کرتے رہیں. اس کے باہر بلب اور روشنیاں لگا دیں اور دم درود کرتے رہیں تو اس سے ہم درخت کے اندر کی بیماری نہیں روک سکتے
وہ تو تب ہی ٹھیک ہو گا جب ہم اس کے تنوں یا جڑوں کو کھود کر اس میں چونا ڈالیں گے. کیڑے مار دوا ڈالیں گے اور اسے پانی دیں گے. یہی حال انسان کا بھی ہے