اولاد کے لیے کثرت سے دعا کا اہتمام کیا کریں
ہم اپنی اولاد کی اچھی تربیت کے حوالے سے مادی اور حسی ذرائع استعمال کرتے ہیں اور ایک چیز پر توجہ نہیں دیتے اور وہ ہے اولاد کے لے کثرت سے دعا کرنا، اپنی اولاد کی اچھی اور بہترین تربیت کرنے کے ساتھ ان کے لیے دعا کرنا بھی نہ بھولیں
قرآن کریم میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں :
1۔
”وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ”
اور تو میری اولاد بھی صالح بنا، میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں (15) سورة الأحقاف
2۔
”وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ”
میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناه میں دیتی ہوں (36) سورة آل عمران
3۔
”رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ ”
اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما (74) سورة الفرقان
4۔
”رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ”
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما (40) سورة ابراهيم
5۔
”رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ”
اے ہمارے رب! ہمیں اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ (128) سورة البقرة
6۔
”رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً”
اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزه اولاد عطا فرما (38) سورة آل عمران
7۔
”وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الأَصْنَامَ”
اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے پناه دے۔ (35) سورة ابراهيم
اللہ مالک الملک انہیں نیک و صالح بنائے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے
اللھم آمین