back to top

ڈاکٹر اور بچے کا باپ





ڈاکٹر تیزی سے ہسپتال میں داخل ہوا، کپڑے تبدیل کیے اور سیدھا آپریشن تھیئٹر کی طرف بڑھا ۔ اسے ایک بچے کے آپریشن کے لیے فوری اور ہنگامی طور پر بلایا گیا تھا ۔
ہسپتال میں موجود بچے کا باپ ڈاکٹر کو آتا دیکھ کر چلایا، ‘اتنی دیر لگا دی؟ تمہیں پتا نہیں میرا بیٹا کتنی سخت اذیت میں ہے، زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، تم لوگوں میں کوئی احساس ذمہ داری نہیں ہے۔’
‘مجھے افسوس ہے میں ہسپتال میں نہیں تھا، جیسے ہی مجھے کال ملی میں جتنی جلدی آ سکتا تھا، آیا ہوں،’ ڈاکٹر نے مسکرا کر جواب دیا ۔ ‘اب میں چاہوں گا کہ آپ سکون سے بیٹھیے تاکہ میں اپنا کام شروع کرسکوں۔’
‘میں اور سکون سے بیٹھوں، اگر اس حالت میں تمہارا بیٹا ہوتا تو کیا تم سکون سے بیٹھتے ؟ اگر تمہارا اپنا بیٹا ابھی مر رہا ہو تو تم کیا کرو گے؟’ باپ غصے سے بولا ۔
ڈاکٹر پھر مسکرا کر کہا، ‘ہماری مقدس کتاب کہتی ہے کہ ہم مٹی سے بنے ہیں اور ایک دن ہم سب کو مٹی میں مل جانا ہے، اللہ بہت بڑا ہے اور غفور و رحیم ہے۔ ڈاکٹر کسی کو زندگی نہیں دیتا، نہ کسی کی عمر بڑھا سکتا ہے۔ اب آپ آرام سے بیٹھیں اور اپنے بیٹے کے لیے دعا کریں۔ ہم آپ کے بیٹے کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔’
‘بس ان لوگوں کی نصیحتیں سنو، چاہے تمہیں ان کی ضرورت ہو یا نہ ہو،’ بچے کا باپ بڑبڑایا۔
آپریشن میں کئی گھنٹے لگ گئے لیکن بالآخر جب ڈاکٹر آپریشن تھیئٹر سے باہر آیا تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، ‘آپ کا بیٹا اب خطرے سے باہر ہے، اگر کوئی سوال ہو تو نرس سے پوچھ لیں،’ یہ کہہ کر وہ آگے بڑھ گیا۔
‘کتنا مغرور ہے یہ شخص، کچھ لمحے کے لیے بھی نہیں رکا کہ میں اپنے بچے کی حالت کے بارے میں ہی کچھ پوچھ لیتا،’ بچے کے باپ نے ڈاکٹرکے جانے بعد نرس سے کہا۔
نرس نے روتے ہوئے جواب دیا، ‘اس کا بیٹا کل ایک ٹریفک کے حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جب ہم نے اسے آپ کے بیٹے کے لیے کال کی تھی تو وہ اس کی تدفین کا انتظام کررہا تھا۔ اب جبکہ اس نے آپ کے بیٹے کی جان بچالی ہے، تو وہ اپنے بیٹے کی تدفین کے لئے چلا گیا ہے۔’

کبھی کسی پر بےجا تنقید نہ کرو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ دوسرے کی زندگی کیسی ہے اور وہ کن مشکلات میں مبتلا ہے۔ تمہیں نہیں پتہ کہ وہ تمہارے کام آنے کے لیے کتنی بڑی قربانی دے رہا ہے۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

جو تم مایوس ہو جاؤ

جو تم مایوس ہو جاو، تو رب سے گفتگو کرنا وفا...

کورونہ وائرس – فاصلہ رکھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ مفتی صاحب کورونہ وائرس کے...

Hadith: Umra in Ramadan is equal to Hajj

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

سینگ ‏والی ‏بکری

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ حضور صلی اللہ...

وہ (فرشتے) جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد موجود ہیں

سورہ الغافر آیت نمبر 7 اَلَّذِیۡنَ یَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَ مَنۡ...

ایک انوکھی کنسلٹنسی سروس

ایک دفعہ ایک صحابی نبی کریم صلی الله علیہ...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے